Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں نایاب کیکڑے کا انکشاف

’مرجانی چٹانوں میں کیکڑے کو مخصوص آلات کی مدد سے نکالا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مغربی ساحل پر بحیرہ احمر میں محققین نے نایاب قسم کے کیکڑے کا انکشاف کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گہرے پانی میں رہنے والے کیکڑے کو’Camptoplax ahmar‘ کہا جاتا ہے‘۔
محققین نے کہا ہے کہ ’سمندر کی گہرائی اور مرجانی چٹانوں میں کیکڑے کو مخصوص آلات کی مدد سے نکالا گیا ہے‘۔
’نایاب کیکڑے کو امریکہ میں خصوصی لیبارٹری میں روانہ کیا گیا ہے تاکہ اس پر مزید تحقیق کی جاسکے‘۔
محققین نے کہا ہے کہ ’کیکڑے کا رنگ زردی مائل ہے اور اس کے جسم پر سرخ دانے ہیں جبکہ اس کی 7 ٹانگیں ہیں لیکن ایک ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے، جسم پر ہلکے بال ہیں‘۔

شیئر: