شاہ سلمان جدہ سے ریاض پہنچ گئے
’گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز جدہ سے ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے استقبال کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ہمراہ شہزادہ فیصل بن سعود بن محمد، باحہ کے گورنرشہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیز، شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ عبد العزیز بن سطام بن عبد العزیز اور شہزادہ راکان بن سلمان بن عبد العزیز بھی تھے۔