Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ٹونگا کے وزیر اعظم کو مکتوب

’ولی عہد کا مکتوب وزیر مملکت برائے خارجہ أمور عادل الجبیر نے حوالے کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹونگا کے صدر ہواکا فامایلیکو کو مکتوب روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد کا مکتوب وزیر مملکت برائے خارجہ أمور عادل الجبیر نے حوالے کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے أمور خارجہ عادل الجبیر نے ٹونگا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹونگا کے وزیر اعظم کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے  خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔
عادل الجبیر اور ٹونگا کے وزیر اعظم کے درمیان دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

شیئر: