Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا، سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار

’میڈ ان سعودی‘ نمائش 28 سے 30 اگست کے درمیان ممبئی ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈیا، سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
مملکت، انڈیا کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اقتصادی تعاون میں یہ قابل ذکر اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  فروری 2019 میں انڈیا کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت اور انڈیا کے درمیان تاریخی تعلقات پر زور دیا تھا۔
اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں سعودی، انڈیا سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کا قیام عمل میں آیا۔
ان مضبوط تعلقات کے فریم ورک میں ’سعودی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ (سعودی برآمدات) نے انڈین مارکیٹ میں سعودی مصنوعات اور خدمات کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ ان پہلوؤں پر توجہ دی گئی جو اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور غیر تیل برآمدات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
اتھارٹی خصوصی بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لینے کی خواہاں ہے تاکہ تجارتی معاہدوں پر دستخط میں مدد ملے۔ سعودی ایکسپورٹس نے 28 سے 30 اگست کے درمیان ممبئی میں ہونے والی ’انوگا انڈیا 2024 نمائش‘ میں ’میڈ ان سعودی‘ شناخت کے تحت حصہ لیا۔ پویلین میں فوڈ پراڈکٹس کے شعبے کی 25 معروف قومی کمپنیاں شامل ہیں۔
یہ سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی مصنوعات کی برآمدات کے دائرے اور عالمی منڈیوں میں ان کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے سعودی برآمدات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اس کا مقصد آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا اور نان آئل برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
 سعودی ایکسپورٹ کا مقصد برآمد کنندگان کو خصوصی معلومات اور جائزے فراہم کرکے ان کی تیاری میں اضافہ کرنا ہے جس سے انہیں مناسب برآمدی مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ اتھارٹی نے حال ہی میں ’انڈیا، بنگلہ دیش میں برآمدات کو بااختیار بنانا‘ کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد انڈین منڈیوں میں سعودی مصنوعات کی رسائی کو بڑھانے کے طریقوں کو تلاش کرنا تھا۔
سعودی برآمدات برآمد کنندگان کو بااختیار بنانے اور انہیں درپیش چیلنجوں جیسے کسٹمز اور نان کسٹمز کے مسائل اور مالیاتی و لاجسٹک چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر عملی حل تلاش کرنے کو بہت اہمیت دیتی ہے جو کمپنیوں کو انڈین منڈیوں میں کامیابی سے داخل ہونے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق 2023 میں انڈیا کو مملکت کی نان آئل برآمدات کی مالیت 23 ارب ریال سے زیادہ تھیں جبکہ جون 2024 میں سعودی عرب کی انڈیا کو نان آئل برآمدات تقریبا 1.7 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ جس میں کیمیائی صنعت کا حصہ سب سے بڑا ہے جس کی مالیت 704.2 ملین ریال ہے۔ اس کے علاوہ پلاسٹک، ربڑ اور ان کی مصنوعات کا حصہ 382.9 ملین ریال، موتی، قیمتی یا نیم قیمتی پتھر 313 ملین ریال ہیں۔
گزشتہ پانچ سالوں (2023-2019) کے دوران انڈیا کو سعودی غیر تیل برآمدات تقریبا 100 ارب سعودی ریال تھیں جو انڈین منڈیوں میں سعودی مصنوعات کی مضبوطی اور مسابقت کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: