Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین، انڈیا کیلیے سعودی برآمدات میں اضافہ

سعودی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-(فوٹو اے ایف پی )
سعودی عرب کی تیل کے علاوہ دیگر برآمدات بڑھی ہیں۔ مملکت نے 2019 میں تیل کے علاوہ 216 ارب ریال کا سامان برآمد کیا ہے -
چین اور انڈیا کے لیے گزشتہ تین برسوں کے دوران سعودی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے-
2019 کے دوران دونوں ملکوں کے لیے سعودی برآمدات میں 22.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور ان ممالک کو 49.99 ارب ریال کا سامان برآمد کیا گیا-
35.63 ارب ریال کا سامان چین اور 14.36 ارب ریال کا سامان انڈیا کو برآمد کیا گیا ہے-
الاقتصادیہ کے مطابق تیل کے علاوہ سعودی برآمدات کا تعلق ایسے سامان سے ہے جو یا تو مکمل طور پر سعودی عرب میں پیدا ہوتا ہے یا تیار کیا جاتا ہے یا اس میں کوئی ردوبدل یا اضافہ کیا جاتا ہے- ری ایکسپورٹ والا سامان بھی اس میں شامل ہے-
 تجزیہ نگاروں نے سرکاری اعدادوشمار کی بنیاد پر بتایا ہے کہ 2019 کے دوران چین اور انڈیا کے لیے تیل کے علاوہ سعودی برآمدات میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے-

انڈیا اور چین کے لیے تیل ماسوا  برآمدات میں50 فیصد کا اضافہ ہوا-(فوٹو اے ایف پی)

2018 میں دونوں ملکوں کے لیے سعودی عرب کی برآمدات 49.75 ارب ریال کی تھیں۔ مسلسل تیسرے سال برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے-
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انڈیا اور چین کے لیے تیل علاوہ سعودی برآمدات میں تقریبا 50 فیصد کا اضافہ ہوا-
سعودی عرب نے 2015 میں 33.5 ارب ریال کا سامان برآمد کیا تھا- اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دوران 16.5 ارب ریال کا اضافہ ہوا ہے-
 

شیئر: