سعودی معیشت کی ترقی میں 4 فیصد اضافہ کی توقع
’آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کی معیشت کی ترقی کے متعلق تازہ رپورٹ شائع کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ’آئی ایم ایف‘ نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2024 تک سعودی عرب کی معیشت میں 4 فیصد ترقی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے مختلف ممالک کی معیشت کی ترقی کے متعلق تازہ رپورٹ شائع کی ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی معیشت میں ترقی کے نتائج دیکھے جاسکتے ہیں‘۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ’مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کی معیشت میں مجموعی طور پر 3.4 ترقی کی توقع ہے‘۔
دوسری طرف آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین اور یورو ریجن کی معیشت میں کمی ہوگی۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امریکی معیشت میں بظاہر ترقی نظر آنے کے باوجود عالمی معیشت میں مجموعی طور پر کمی ہوگی۔