Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں سعودی گیمز کی مشعل کا عوامی استقبال

’علاقے کے کھلاڑیوں کے علاوہ عوام الناس نے بھی خصوصی تقریب میں شرکت کی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کھیلوں کی سب سے بڑی سرگرمی’سعودی گیمز‘ کا تیسری مرتبہ انعقاد کیا جارہا ہے جس کی مشعل مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی حائل پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حائل میں سعودی گیمز کی مشعل کا عوامی استقبال کیا گیا ہے جہاں علاقے کے کھلاڑیوں کے علاوہ عوام الناس نے بھی خصوصی تقریب میں شرکت کی ہے۔
مشعل کے استقبال کی تقریب میں الجبیل کلب کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیل پیش کئے جبکہ اونٹ اور گھوڑوں پر سوار ہوکر مشعل کو منتقل کیا جاتا رہا۔
تقریب میں اونٹوں اور گھوڑوں کی ریلی بھی چلائی گئی جبکہ سابق کھلاڑیوں کے علاوہ مڈل یافتہ کھلاڑیوں نے مشعل ایک دوسرے کو دی۔
سعودی گیمز کی مشعل الادہم پارک لے جائی گئی جہاں رہائشیوں کی بڑی تعداد منتظر تھی۔
بعد ازاں مشعل کو علاقے کے تاریخی اور ثقافتی مراکز کے علاوہ سیاحتی مقامات بھی لے جایا گیا۔

شیئر: