Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں چینی ٹیچرز کا پھولوں سے استقبال

’وزارت تعلیم نے تبوک سمیت چنیدہ ریجنوں کے مڈل سکولوں میں چینی زبان کا اضافہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک کے سکولوں میں چینی زبان سکھانے کے لیے چینی ٹیچروں کا پہلا وفد پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تبوک سمیت چند چنیدہ ریجنوں کے مڈل سکولوں میں چینی زبان کا اضافہ کیا ہے جس کے لیے زبان کے ماہرین کو بلایا گیا ہے۔
تبوک کے کنگ سلمان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چینی ٹیچروں کا پھولوں اور سعودی قہوہ سے استقبال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چینی ٹیچروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بہترین تدریسی صلاحیتیں صرف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ٹیچروں نے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی عرب اور چین کی دوستی کی تعریف کی ہے۔
ادھر تبوک محکمہ تعلیم کے سربراہ ماجد بن عبد الرحمن القعیر نے چینی اساتذہ کو خوش آمدید کہا ہے اور بتایا ہے کہ وزارت کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے ریجن میں مڈل کلاس کے طلبہ کو تجرباتی طور پر چینی زبان سکھانے کا پہلا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔

شیئر: