ڈاکٹر مشاعل کو اورکا انٹر نیشنل سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا
’ڈاکٹر مشاعل کو یہ اعزاز انسانیت خدمت پر دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی خاتون ڈاکٹر مشاعل بنت مطر العتیبی کوجرمنی میں سیریس میڈیا گروپ سے امن اور انسانیت کے سفیر کے طور پراورکا انٹر نیشنل سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر مشاعل کو یہ اعزاز انسانیت خدمت پر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے تحت عرب امن تنظیم کی قیادت کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں انسانیت کی خدمت پر قائم کئے جانے والے منصوبوں پر کام کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر مشاعل نے عالمی ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی خواتین نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کیا ہے‘۔
’یہ اعزاز سعودی قیادت کی رہنمائی اور وژن 2030 کے تحت خواتین کو قائدانہ کردار سونپنےکے ضمن میں ملا ہے جس نے مقامی طور پر بھی اور عالمی سطح پر بھی اہم مناصب سنبھال کر اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ اعزاز مجھے ذاتی طور پر نہیں ملا بلکہ یہ سعودی قیادت کی رہنمائی میں کام کرنے والی تمام سعودی خواتین کو ملا ہے‘۔