سعودی عرب میں الجوف ریجن کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے کہا ہے کہ ’سکاکا شہر کے لاپتہ شہری کی نعش ایک پہاڑی علاقے سے ملی ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ایکس اکاونٹ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ’ سکاکا کے ایک شہری کے لاپتہ ہونے کے حوالے سوشل میڈیا پر اطلاعات گردش کررہی تھیں، اس کی نعش ایک پہاڑی علاقے میں ملی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’واقعہ کی تحقیقات اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے‘۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ سکاکا کا ایک شہری دس دن قبل اپنے گھر کے قریب سے لاپتہ ہے۔