ریاض..... انسانی حقوق کے میدان میں سرگرم عمل ذرائع کا کہناہے کہ قطر اور ایران 10برس سے انسانی حقوق کی تنظیموں میں گھس کر خلیجی اور عرب ممالک کی تصویر بگاڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔ الوطن اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دونوں ملکوں نے گٹھ جوڑ کرکے گزشتہ برس ہی انسانی حقوق کی 17تنظیمیں قائم کی ہیں۔اس شعبے میں دونوں ملک شراکت قائم کئے ہوئے ہیں۔ قطر اور ایران خلیجی اور عرب ممالک کے خلاف نقطہ نظر کی سرپرستی کررہے ہیں۔ خلاف حقیقت مشکوک رپورٹیں تیار کرا رہے ہیں اورعرب ممالک پر دباﺅ ڈالنے میں مصروف ہیں۔