وزیر کھیل کا سعودی نیشنل ٹیم کے کیمپ کا دورہ
’سعودی نیشنل فٹبال ٹیم کا اگلے میچ انڈونیشیا کے ساتھ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے جدہ میں منعقد سعودی نیشنل فٹبال ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی نیشنل ٹیم کا اگلے میچ انڈونیشیا کے ساتھ ہے جو ایشن کیمپ اور ورلڈ کپ 2026 کوالیفائی کے تحت ہو رہا ہے۔
ایشین کپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر کھیل نے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے اور اس طرح کے کیمپ کی اہمیت اجاگر کی ہے۔
وزیر کھیل نے تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ 2026 کا حصہ ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی نیشنل ٹیم کا اگلا میچ انڈونیشیا کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔