Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 139 افراد زیر حراست، 380 سے تفتیش

’زیرحراست افراد پر رشوت، منی لانڈرنگ اور منصب کا ناجائز استعمال کے الزامات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ اگست کے دوران کرپشن کے الزام میں 139 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زیر حراست افراد وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیات کے ملازمین ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’زیرحراست افراد پر رشوت، منی لانڈرنگ اور منصب کا ناجائز استعمال کے الزامات ہیں‘۔
’مذکورہ کیس کے سلسلے میں 380 افراد سے تفتیش کی گئی جبکہ 2950 تفتیشی دورے کئے گئے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جبکہ ان کا کیس عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: