Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک اور عسیر میں منشیات ضبط، غیر ملکی گرفتار

’231 گرام کرسٹل اور عسیر میں 150 کلو قات پکڑی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک محکمہ انسداد منشیات نے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 231 گرام کرسٹل ضبط ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کی خفیہ اطلاع کی بنا پر نگرانی ہورہی تھی جبکہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان  کے ساتھ تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
دوسری طرف عسیر میں محکمہ سرحدی سیکیورٹی فورس نے ایتھوپیا کے 5 تارکین کو گرفتار کیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد ملک میں  غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے آئے تھے جبکہ ان کے قبضے سے 150 کلو نشہ آور پودہ قات پکڑا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد کو ضبط شدہ منشیات کے ساتھ محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: