Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں تیز ہوا کے باعث دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک

’وہ اپنے دادا کی وفات پر ہونے والی تعزیتی تقریب میں پرسہ دینے والوں کا استقبال کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ محکمہ شہری دفاع دفاع نے کہا ہے کہ تیز ہوا باعث گیسٹ ہاؤس کی دیوار گرگئی جس کے نیچے دب کر دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ اس وقت ہوا جب ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان اپنے دادا کی وفات پر ہونے والی تعزیتی تقریب میں پرسہ دینے والوں کا استقبال کر رہے تھے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ہلاک ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کی عمر 19 سال اور دوسرے کی عمر 15 سال ہے‘۔
’اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں  تاہم اس وقت تک وہ انتقال کرچکے تھے‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ دیوار تیز ہوا کے باعث گر گئی ہے، واقعہ  کی رپورٹ متعلقہ ادارے کو کردی گئی ہے‘۔

شیئر: