جازان، فرسان فیری سروس، چھ ماہ میں ڈھائی لاکھ مسافر
دو ہزار 168 گڈز ٹرانسپورٹ ٹرپس بھی ریکارڈ کیے گئے (فائل فوٹو)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’رواں برس 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران جازان فیریز پروجیکٹ فرسان کے تحت 904 ٹرپس کے ذریعے ڈھائی لاکھ سے زیادہ مسافروں اور 48 ہزار 37 گاڑیوں کو منتقل کیا ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق ’چھ ماہ کے دوران دو ہزار 168 گڈز ٹرانسپورٹ ٹرپس بھی ریکارڈ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’میری ٹائم ٹرانسپورٹ سروس خاص طور پر جازان شہر اور فرسان شپ فیریز پروجیکٹ جزیرہ فرسان کو مملکت کے دیگر علاقوں سے جوڑنے، ہزاروں ٹن سامان اور روزمرہ کی ضروریات کی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے‘۔
ہر فیری میں 650 مسافروں اور 60 گاڑیوں کو لے جانے کی گنجائش ہے۔
جازان، فرسان پروجیکٹ کی جانب سے فری ٹرانسپورٹیشن خدامات کی مسلسل فراہمی، یومیہ 4 پیسینجر ٹرپس اور 12 گڈز ٹرانسپورٹ ٹرپس کی سہولت سعودی قیادت کی جانب سے علاقے کے رہائشیوں اور وزیٹرز کے لیے جاری سپورٹ اور فراخدلی کو ظاہر کرتی ہے۔