Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی جدہ سیزن کے لیے خلیجی باشندوں کو 30 فیصد رعایت

ماہ رواں جولائی کے آخر تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) جدہ سیزن کے لیے جی سی سی ممالک کے باشندوں کو ٹکٹوں میں 30 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
 کسی بھی خلیجی ملک سے آنے والے وزیٹرز کو 30 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ نے رعایت کا فیصلہ سعودی محکمہ سیاحت کے ساتھ شراکت کے تحت کیا ہے۔
السعودیہ قومی فضائی کمپنی کی حیثیت سے جدہ سیزن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ جدہ سیزن 2022 کے سپانسرز میں سے بھی ایک ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’30 فیصد تک رعایت کی پیشکش 16جون 2022 سے شروع ہوچکی ہے۔ ماہ رواں جولائی کے آخر تک بکنگ کرائی جا سکتی ہے‘۔
السعودیہ کا کہنا ہے کہ ’جو لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ السعودیہ کی ویب سائٹ اور سمارٹ موبائل پر ایپ اور رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسیوں کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں‘۔

شیئر: