Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع سے نئی عسکری قیادت کی ملاقات

’شاہ سلمان نے متعدد عسکری شعبوں میں نئی عسکری قیادت تعینات کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے نئی عسکری قیادت نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد عسکری شعبوں میں نئی عسکری قیادت تعینات کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ترقی پر مبارکباد پیش کی ہے اور نئی قیادت کو ان کے نئے عہدوں سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ شاہی فرمان میں جنرل فہد الغفیلی کو مسلح أفواج کا نائب سربراہ، جنرل عبد اللہ المطیر کو وزارت دفاع میں مشیر، جنرل فہد بن حمد السلمان کو مشترکہ فورس کا سربراہ، جنرل فہد بن سعود الجہنی کو بری أفواج کا سربراہ اور جنرل محمد الغریبی کو بحری أفواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے نئی قیادت کے کامیابی اور ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔
دوسری طرف نئی عسکری قیادت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 

شیئر: