Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، قطر رابطہ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ریاض میں اجلاس

سعودی اور قطری وزرائے خارجہ نے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی، قطر رابطہ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ریاض میں ہوا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے اجلاس کی صدارت کی۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے قطری وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا مملکت میں خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا ’ یہ اجلاس دوطرفہ تعلقات کو اس طرح مضبوط کرنے کے لیے ہورہا ہے جس سے دونوں برادر ملکوں کی قیادت اور عوام کی امنگوں کو پورا کیا جائے‘۔
بعد ازاں سعودی اور قطری وزرائے خارجہ نے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔
اجلاس میں سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: