Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی کی غیرمعمولی لہر، کیا 2024 گرم ترین سال کہلائے گا؟

اس سال 21 جولائی تاریخ کا سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
اس سال سعودی عرب سے یورپ تک کئی ممالک میں گرمی کی غیرمعمولی لہر دیکھی گئی جو گزشتہ برسوں سے زیادہ ہے۔ 2024 کا موسم گرما سب سے گرم ہو سکتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے موسم گرما کی رپورٹ میں مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں دو ڈگری تک کا اضافے کی توقع ظاہر کی تھی۔
محکمہ موسمیات کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے جولائی میں کہا تھا کہ مکہ مکرمہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اوسط سے دو ڈگری سینٹی گریڈ  اور ریاض و مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں 1.5 سینٹی گریڈ تک اضافے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
 یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ ادارے ’کوپرنیکس کلائمنٹ چینج سروس‘ نے کہا تھا کہ جولائی 2024 گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال سب سے گرم ترین مہینہ تھا۔ 21 جولائی تاریخ کا سب سے گرم ترین دن رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2024 اب تک کے ریکارڈز کے مطابق گرم ترین سال کے طور پر 2023 کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ پچھلے کئی ماہ سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
 اس سال جاپان میں موسم گرما انتہائی شدید رہا۔ اگست میں درجہ حرارت اوسط سے 1.76 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو1898 میں اس علاقے میں ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔
رواں سال دنیا کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کے باعث اموات دیکھنے میں آئیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے یورپ میں گرمی کی لہر سے سالانہ ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جہاں درجہ حرارت کی شرح باقی دنیا کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
یاد رہے کہ گرمی کی شدت اور موسمیاتی تبدیلیوں نے پہلے ہی 2024 کے دوران پوری دنیا میں تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: