Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساء میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 45 رہا۔ (فوٹو عکاظ)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 27 جون 2024 کو سعودی عرب میں سب سے  زیادہ اور سب سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ پیش کیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحساء میں 48 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ دمام اور وادی الدواسر میں 47 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

السودہ میں درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو موسمیاتی مرکز ایکس اکاؤنٹ)

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ القیصومہ اور شرورہ میں درجہ حرارت 46 جبکہ مدینہ منورہ اور منی میں 45 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
قومی مرکز کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ابھا میں 19، الباحہ میں 20، القریات میں 23 اور طریف میں 24 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: