Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور الجزائری وزرائے خارجہ کا رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے بھی بات چیت کی گئی۔ (فوٹو: ایکس وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کو یقینی بنانے کے حوالے سے عرب اور اسلامی ملکوں کی کوششوں کی روشنی میں فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے جوائنٹ کوآرڈینیشن کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: