سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو قبرص کے ہم منصب ڈاکٹر کانسٹینٹینوس کومپوس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران موجودہ صورتحال خاص طور پر غزہ کی پٹی کا بحران اور اس کے سیکورٹی اور انسانی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سرکاری دورے کے دوران برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی تھی جس میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔