Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے کوچ کے انتخاب میں کپتان کاکردار نہیں ہوگا، راجیو شکلا

 ممبئی ..ہندوستانی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے چیف ایگزیٹو راجیو شکلا نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ دورہ سری لنکا سے قبل نئے کوچ کا تقرر کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ انل کمبلے استعفی کے بعد بورڈ نے عہدے کے لئے مزید درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نئے کوچ کے انتخاب میں کپتان کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے صرف کرکٹ مشاورتی کمیٹی سے رابطہ اور مشورہ کیا جائے گا۔مشاورتی کمیٹی کوچ کے طور پرجن امیدواروں کے بارے میں مثبت رائے دے گی بورڈ ان میں سے نئے کوچ کا انتخاب کرلے گا۔ شکلا نے بتایا کہ اب تک ویریندر سہواگ، ٹام مودی،رچرڈ پائی بس، ڈوڈا گنیش اور لال چند راجپوت نے درخواستیں جمع کرائیں ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ نے کمبلے اور کوہلی کے درمیان تنازع حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس میں کامیابی نہیں ہوئی ۔ انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعدسری لنکا کے دورے کے لئے بھی کوچ برقرار ر کھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ رضامند نہیں ہوئے۔

 

شیئر: