Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہران کے اثرا تھیٹر میں ’سرکس 1903‘ کا شاندار آغاز

کٹھ پتلیوں کے ایوارڈ یافتہ کٹھ پروڈیوسر بھی پرفارمنس کے لیے موجود ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
دہران کے کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کے تھیٹر میں ’سرکس 1903 ‘  کا آغاز ہوا ہے جس میں دو گھنٹے کے شو میں میجک اور جمناسک کے شاندار روایتی کرتب دکھائے جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکس میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ حیران کن کرتب، بہادری کے شاندار مظاہرے، پُرلطف موسیقی اور خوبصورت روشنیوں کے ساتھ حاضرین کو مسحور کرتے ہیں۔

سرکس میں بہادری کےحیران کن کرتب حاضرین کو مسحور کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

سرکس 1903 میں اب رواں سال 2024 میں جانور شو کا حصہ نہیں رہے تا ہم فنکار اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت حاضرین کو تفریح پیش کرتے ہیں۔
سرکس کے رنگ ماسٹر ڈیوڈ ولیمسن لمحات کو مزید دلکش بنانے کے لیے حاضرین میں سے نوجوان رضاکاروں کو ایک کامیڈی ایکٹ میں حصہ لینے کا موقع دیتے ہیں۔
سرکس 1903 کے لیے برطانوی آرٹسٹ نے سرکس کے لیے خاص طور پر اصل قد کاٹھ کے ہاتھی کا ماڈل تیار کیا ہے جو فنکاروں کے ساتھ مل کر کٹھ پتلی ہاتھی کے طور پر شو میں حصہ لیتے ہیں۔

اثرا میں دکھائی جانے والی سرکس 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔ فوٹو عرب نیوز

دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے  والے میجک شو ’The Illusionists‘ کے پروڈیوسر اور ’وار ہارس‘ کے ایوارڈ یافتہ کٹھ پتلیوں کے پروڈیوسر بھی اثرا تھیٹر میں پرفارمنس کے لیے موجود ہیں۔
شاندار سرکس میں اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرنے والے آرٹسٹ دنیا کے کونے کونے کا سفر کرتے ہیں جہاں وہ اپنی دلکش بہادری اور حیران کن حرکتوں کے ساتھ مختلف جسمانی کرتب اور مسحور کن حرکتیں دکھا کر ہر عمر کے ناظرین کو مسحور کرتے ہیں۔

سرکس کے لیے اصل قد کاٹھ کے ہاتھی کا ماڈل تیار کیا گیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

اثرا میں دکھائی جانے والی یہ سرکس 13 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں 100ریال ٹکٹ ہے جب کہ  اثرا کے آرٹ اینڈ پریمیم ممبرشپ کارڈ ہولڈر کے لیے 20 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
اثرا ٹھیٹر کے ہال میں سردی سے محفوظ رہنے کے لیے ناظرین سے گرم لباس پہننے یا سویٹر ساتھ لانے کے لیے کہا گیا ہے۔ سٹیج پر موجود فنکاروں کی کارکردگی کے دوران فلیش فوٹوگرافی کی اجازت نہیں ہو گی۔
 

شیئر: