سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کے دوران 102 ملکوں میں کھجوروں کی تقسیم کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔
وزارت اسلامی امور و دعوت ورہنمائی کے زیر انتظام خادم حرمین شریفین گفٹ پروگرام کے تحت 700 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی جو گزشتہ برس سے 200 ٹن زیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’رمضان 30 دن جبکہ روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے کا ہوگا‘Node ID: 885956
ایس پی اے کے مطابق یہ کھجوریں دنیا میں سعودی سفارتخانوں، وزارت اسلامی امور اور مذہبی اتاشیوں کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔
سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ٹاکٹر عبدللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے خصوصا رمضان کے دوران اس پروگرام پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت نے رمصان 2025 کے دوران اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ملکوں میں کھجوروں کی فراہمی کے لیے لاجسٹک تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔