Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا 27 ملکوں میں رمضان پروجیکٹ، 2.3 ملین افراد مستفید ہوں گے

مرکز اب تک دنیا کے 105 ممالک  میں اپنے منصوبے مکمل کرچکا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے رمضان کے دوران گلوبل فوڈ سکیورٹی کی سپورٹ کررہا ہے جس کی مالیت 67.6 ملین ریال سے زیادہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ  نے ریاض میں اتوار کو ’اطعام‘ پروجیکٹ 2025 کا اعلان کیا۔
اس اقدام کے تحت رمضان کے دوران 27 ممالک میں 390  ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی جس سے 2.3 ملین افراد مستفید ہوں گے۔۔
ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا یہ پروجیکٹ ضرورت مند ملکوں اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سعودی قیادت کے انسانی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے رمضان کے دوران غذائی عدم تحفظ کو کم کرنے اور انتہائی کمزور افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مقاصد کو بھی اجاگر کیا۔

شاہ سلمان مرکز کا قیام 2015 میں عمل میں آیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے  ضرورت مند ملکوں اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سعودی عرب کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
انہوں نے بتایا شاہ سلمان مرکزنے 2015 میں اپنے قیام سے اب تک دنیا کے 105 ممالک  میں  3.3 ہزار منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے جن کی مجموعی مالیت7 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے ۔
 ’یہ اقدام مملکت کی انسانی اور امدادی کوششوں کا حصہ ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز کررہا ہے جس کا مقصد ضرورت مند ملکوں کی مدد کرنا اور گلوبل فوڈ سکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔
 

 

شیئر: