Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی کیمرے کہاں نہیں لگائے جا سکتے، کتنا جرمانہ ہوگا؟

ریکارڈنگ غیرقانونی طریقے سے منتقل کرنے پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے حوالے سے 18 نکاتی خلاف وزیوں کا اعلان کیا ہے۔
سکیورٹی کیمروں کو ریکارڈنگ کو عام کرنا اور ریکارڈنگ کو غیرقانونی طریقے سے منتقل کرنے پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
اخبار 24 نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ضوابط کے حوالے سے بتایا سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کا مقصد امن عامہ کو یقینی بنانا ہے۔
کیمروں یا اس کی ریکارڈنگ کو تلف کرنا خلاف ورزی میں شامل ہے، ایسا کرنے پر20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
ضوابط کے مطابق تھرمل کیمروں کی تنصیب کےلیے ادارہ امن عامہ سے این اوسی حاصل کرنا ضروری ہے۔ بغیر اجازت کے تھرمل کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہے۔
دیگر خلاف ورزیاں جن پر10 ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں بیوٹی پالرز یا خواتین کے فٹنس سینٹرز کے اندرونی حصہ میں کمیروں کی تنصیب، سیاحتی ریزورٹس اور اپارٹمنٹس کے اندر کیمرے نصب کرنا شامل ہیں۔
آپریشن تھیٹرز کے اندر اور نجی رومز کے علاوہ طبی معائنہ کی جگہ اور فزیوتھراپی کے مقام، کپڑے تبدیل کرنے والے مخصوص مقامات اور واش رومز میں کیمروں کی تنصیب نہیں کی جاسکتی۔
وزارت کے قانونی کے مطابق سکیورٹی کیمروں کے بارے میں انتباہی نوٹس نہ لگانا بھی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے، جس پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔
ضوابط کے مطابق کیمروں کی ریکارڈنگ مقررہ وقت تک محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
اگر کسی تحقیقات میں ریکارڈنگ زیادہ وقت تک محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تو اس پرعمل کرنا ضروری ہے۔
ایسا نہ کرنے پر جرمانہ 5 ہزار ریال جبکہ مقررہ شرائط کے مطابق کیمرے نصب نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔

شیئر: