Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی پابندی

ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزارت داخلہ نے مملکت کی تمام دکانوں پر مخصوص سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی پابندی عائد کردی۔ دکان کے اجازت نامے میں اس وقت تک توسیع نہیں ہوگی جب تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ کرالئے جائیں۔کیمرے ایک سیکنڈ میں 30تصاویر لینے کے ساتھ وقت اور تاریخ کی نشاندہی کی خصوصیت بھی رکھتے ہوں۔وزارت داخلہ نے اجازت نامہ کے اجرا اور توسیع کیلئے یہ پابندی لگائی کہ دکاندار مخصوص کمپنیوں کے ساتھ سیکیورٹی کنٹرول سسٹم کی اصلاح و مرمت کے معاہدے بھی کریں۔وزارت داخلہ نے خاص طور پر ریستورانوں ، اسکولوں کی کینٹین اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں کو مخصوص کیمرے لگانے کا پابند بنایا ہے۔

شیئر: