Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والوں کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

یہ ایوارڈ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے 336 ویں دن وصول کر رہی ہوں۔ فوٹو ایکس
وینس فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں متعدد فاتحین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم جوئی کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی ہدایت کار سارہ فریڈلینڈ نے اپنی تقریر میں کہا ہے’ ایک یہودی امریکی فنکارہ کے طور پر مجھے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ایوارڈ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے 336 ویں دن اور قبضے کے 76 ویں سال  وصول کر رہی ہوں۔
یہودی امریکی فنکارہ نے اطالوی فلم پروڈیوسر ڈی لارینٹیس کی بہترین فلم ’فیمیلیئر ٹچ‘  کے لیے بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کیا۔
سارہ فریڈلینڈ نے کہا ’میں سمجھتی ہوں فلم ساز کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے اداروں کے پلیٹ فارمز استعمال کریں۔
انہوں نے مزید کہا ’میں فلسطین کے باشندوں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کے  لیے کھڑی ہوں۔
ہالی ووڈ انٹرٹینمنٹ نیوز ڈیڈ لائن کی اطلاع کے مطابق ڈائریکٹر سارہ فریڈلینڈ کے تبصرے پر ہال میں زبردست تالیاں بجائی گئیں۔
سارہ کی تقریر غزہ میں اسرائیل کی 10 ماہ کی فوجی مہم کے دوران سامنے آئی ہے جس میں 16،000 سے زیادہ بچوں سمیت 40,000 سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر فلسطینی فلمساز سکینڈر کوپتی نے اپنی فلم ’ہیپی ہالیڈیز‘ کے لیے بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ وصول کیا۔

غزہ میں جاری نسل کشی سے ہماری انسانیت اور اخلاقیات کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ فوٹو ایکس

فلسطینی فلمساز نے سٹیج پر کہا ’ ہم گزشتہ 11 مہینوں سے ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس پر میں انتہائی غمگین ہوں اس کے باوجود میں یہاں انتہائی حوصلے سے موجود ہوں۔  
ہم غزہ میں جاری نسل کشی کے عینی شاہد ہیں، ہماری انسانیت اور اخلاقیات کا امتحان لیا جا رہا ہے۔  
یہ کربناک حقیقت ہمیں ظلم و جبر کے تباہ کن نتائج کی یاد دلاتی ہے جو کہ ہماری فلم کا موضوع  بھی یہی ہے۔

شیئر: