تقریب میں جارجینا نے آسکر ڈی لا رینٹا کا سفید گاؤن پہنا ہوا تھا، جس کی نمایاں لمبائی کے ساتھ سٹریپلیس نمایاں تھی۔
ارجنٹائنی ماڈل وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شمولیت کے لیے گذشتہ روز منگل کو پرائیویٹ جیٹ کے ذریعےاٹلی کے شہر وینس پہنچی تھیں۔
ارجنٹائنی ماڈل موناکو سے اٹلی روانہ ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے ساتھی عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ UEFA چیمپئنز لیگ کے پروگرام میں شرکت کی۔
ریاض کی فٹبال کلب النصر فٹبال کلب کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدہ کرنے کے بعد روڈریگز جنوری 2023 سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
جارجینا روڈریگز نے رونالڈو کے ساتھ مملکت میں اپنے قیام کے دوران مختلف تجربات کو عکس بند کیا ہے جنہیں نیٹ فلیکس کے سیزن 3 میں دکھایا جائے گا۔
ریئلٹی ٹی وی شو ’سوئے جارجینا‘ (میں جارجینا ہوں) میں ارجنٹائی ماڈل سعودی عرب منتقل ہونے کے بعد اپنے ساتھی رونالڈو کے ساتھ قیام کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔
سیزن 3 میں روڈریگوز کو مملکت میں گزرای جانے والی لگژری زندگی دکھائی جائے گی جس میں ان کا بیچ ہاؤس پر قیام، ولا پرلا کا افتتاح، لگژری برانڈ کی گارمنٹس کی ماڈلنگ اور پیرس فیشن ویک میں ڈیبیو شامل ہے۔
جارجینا اور رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی یادگار تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی پر سینٹ ریجس ریڈ سی ریزورٹ میں وقت گزار رہے ہیں۔
سٹار جوڑا اپنے بچوں کے ساتھ ریڈ سی کے قدیم ساحل اور ریزورٹ پر لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا ہے۔
جارجینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چھٹیاں گزارنے کی کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن کا عنوان ’میری دنیا‘ دیا گیا ہے۔
ایک تصویر میں پرتگالی فٹبالر رونالڈو کو اپنے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کے ساتھ پول میں آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، رونالڈو جونیئر جون 2024 میں 14 سال کے ہو گئے ہیں۔