مسام پروجیکٹ کے تحت ایک ہفتے میں یمن سے مزید 766 بارودی سرنگیں صاف
4 لاکھ 58 ہزار477 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں 766 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 12 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 702 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،41 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 11 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی 4 لاکھ 58 ہزار477 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
مسام کی ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں کو کلیئر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ ٹرانسپورٹیشن اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔