اس میں شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے کےلیے سعودی والنٹیئر لائف پروگرام کےحصے کے طور پر 28 رضا کار شامل تھے۔
سعودی عرب کے امدادی ادارے نے 538 مریضوں کا معائنہ کیا اور 87 آپریشن کیے۔
یمن میں شاہ سلمان مرکز نے حضر موت میں اوپن ہارٹ سرجری، امراض اور کیتھرائزیشن کے لیے رضا کارانہ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ یہ پروگرام یکم سے نو ستمبر تک جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے لبنان کے عکار گورنریٹ اور المنیہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیریٹبل بیکری پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکز نے 15 سے 21 اگست 2024 کے دوران شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں، شمالی لبنان میں ضرورت مند خاندانوں میں ڈیڑھ لاکھ روٹی کے پیکٹ تقسیم کیے، جس سے 62 ہزار 500 افراد کو فائدہ پہنچا۔