سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ریجنل دفاتر میں انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ( صفر 1446) ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر تقریبا 23 ہزار871 فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی‘۔
’ رہائش، کام اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے تمام شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں‘۔