Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار غیرملکیوں کے خلاف فیصلے

قانون کے مطابق غیرملکی کارکن اپنے اسپانسز کے پاس کام کرنے کے پابند ہیں(فوٹو، ایکس)
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے تحقیقاتی ادارے نے اقامہ و لیبرقوانین کی خلاف ورزیوں پر18 ہزار 281 غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ادارتی فیصلے صادر کردیئے۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ جوازات کی جانب سے گزشتہ ماہ کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں اقامہ و لیبرقوانین کی خلاف ورزیوں پرگرفتار ہونے والے تارکین وطن کے خلاف قید ، جرمانے اورملک بدری کے فیصلے کیے گئے۔
محکمہ جوازات کے ذمہ دار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مملکت میں امیگریشن قوانین واضح ہیں جن پرعمل کرنا ہرغیرملکی کے لیے ضروری ہے۔
قوانین کے مطابق ورک ویزے پرمملکت میں مقیم غیرملکیوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اسپانسرز کے پاس ہی کام کریں کسی دوسری جگہ ملازمت کرنا خلاف قانون شمار کیا جاتا ہے۔
ایسے تارکین وطن جو اپنے اسپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرتے ہیں انکے لیے لازمی ہے کہ وہ ’اجیر‘ پورٹل سے عارضی ورک پرمٹ حاصل کریں جس کے بعد وہ قانونی طورپراس امر کے مجاز ہوں گے کہ وہ اسپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرسکیں۔

شیئر: