Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے محفوظ جنگلات میں نایاب نسل کے 310 عقاب

عقاب خشک مقامات اور چٹانوں میں بسیرا کرتے ہیں ان کی تعداد 25 ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی کنگ سلمان ریزورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ محفوظ جنگلات میں اس وقت نایاب نسل کے 310 عقاب موجود ہیں جن میں ایسے عقاب بھی شامل ہیں جن کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ چار اقسام کے عقاب محفوظ جنگلات کے اندر ہی رہتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان محفوظ جنگلات میں اس وقت 35 ’الاذون‘ نسل کے عقاب ہیں جن کا شمار مملکت میں پائے جانے والے عقابوں میں جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑا ہے۔
دوسری قسم ’الاسمر‘ کی ہے جن کی تعداد 200 ہے جبکہ تیسری ’المسود ‘ نسل ہے ان کی تعداد 50 ہے۔ ان کے پروں کی پھیلائی دنیا بھر میں دیگر اقسام سے بڑی ہوتی ہے۔
چوتھی قسم ’الرخمہ ‘ کی ہے جو خشک مقامات اور چٹانوں میں بسیرا کرتے ہیں ان کی تعداد 25 ہے۔

شیئر: