مملکت کا قریہ ’رجال المع‘ بہترین عالمی سیاحتی قصبوں میں شامل
مملکت کا قریہ ’رجال المع‘ بہترین عالمی سیاحتی قصبوں میں شامل
جمعہ 3 دسمبر 2021 11:37
عہد رفتہ میں تعمیر کیے گئے 60 محلات بھی ہیں (فوٹو، ایس پی اے )
اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے سعودی عرب کے قصبے ’رجال المع‘ کو دنیا کہ بہترین سیاحتی قصبوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ـ
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ میں عالمی سیاحتی ادارے کی تنظیم کے جنرل باڈی اجلاس میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں رجال المع کو دنیا کہ بہترین قصبوں میں کی فہرست شامل کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ـ
عالمی سیاحتی تنظیم نے سعودی عرب کے قصبے ’رجال المع‘ کو دنیا کے بہترین قصبوں کے طورشمار کیا جس کے انتخاب کےلیے 75 ممالک کے 175 اداروں کے نمائندے شامل تھے ـ
رجال المع کا قصبہ عسیر ریجن میں ہے جو ابھا شہر سے 45 کلومیٹر مغرب کی سمیت میں واقع ہے ـ یہ قصبہ سعودی عرب کی تہذیب وثقافت سے مالا مال ہے ـ
قصبے میں عہد قدیم کے 60 قصور ہیں جنہیں مٹی اور چٹانی پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے ـ رجال المع کا قصبہ تاریخی حیثیت سے بھی اہمیت کا حامل رہا ہے ماضی میں یہ علاقہ یمن اورشام کے تجارتی قافلوں کی اہم گزرگاہ شمار ہوتا جہاں سے قافلے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچا کرتے تھے ـ
قصبے میں ایک چھ منزلہ عمارت میں میوزیم قائم کیا گیا ہے جہاں تاریخی نوادرات اور خطے کی تہذیب و ثقافت کو اجاگرکرنے والی اشیا و تصاویر رکھی گئی ہیں ـ
رجال المع کے قصبے کے ارد گرد عہد رفتہ کی تعمیر کی گئی 16 فصیلوں کو سال 2017 میں از سرنو اسی انداز میں تعمیر کیا گیا تاکہ ان فصیلوں کی اصل شکل وصورت برقرار رہ سکے