Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2500 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 10 ستمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2500 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.13 ریال رہی۔
پیر کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 263.38 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 301.86 ریال، 22 قیراط ایک گرام 276.70 اور 18 قیراط 226.39 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,535.61، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,656.36 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,897.85 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 303,971 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: