Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سکولوں میں چینی زبان کی کلاسز کا آغاز

ماہرین تعلیم چین کی مخصوص زبان ’مینڈرین‘ کی تعلیم دے رہے ہیں۔ فوٹو سعودی گزٹ
سعودی نوجوانوں کو خاص لسانی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مملکت کے سکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق چینی زبان کی تعلیم کا آغاز پرائمری اور مڈل کلاسز کے طلباء سے کیا جا رہا ہے جو ایشیائی قوم کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تعلیمی معاہدے کے مطابق مملکت میں 175 ماہرین تعلیم چین کی مخصوص زبان ’مینڈرین‘ کی تعلیم دے رہے ہیں۔
سعودی وزارت تعلیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ’مملکت  کے نوجوان طلباء چین کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ملازمتیں تلاش کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کو مزید بہتر بنائیں گے۔
ریاض میں رہنے  والی سعودی خاتون حنان الحربی نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’ عالمی ثقافت کو فروغ دینے اور خاص طور پر چینی اساتذہ کی زیرنگرانی طلباء کو نئی اور مفید زبان کی مہارت فراہم کرنے کی طرف وزارت کا یہ مثبت اور اہم قدم ہے۔
عالمی معیشت میں چین کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان  تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وزارت تعلیم کے اس فیصلے سے مزید فروغ ملے گا۔
تیانجن میں رہنے والی چینی خاتوان تاؤتاو وانگ کا کہنا ہے ’ہم اسے مثبت پیش رفت سمجھتے ہیں اور ہمارے لیے اس اقدام کا مطلب چینی تہذیب کی ثقافتی حیثیت کو اپنی سرحدوں سے باہر بانٹنا ہے۔‘

عالمی معیشت میں چین کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو فروغ ملے گا۔ فوٹو عرب نیوز

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان موثر رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گا اور ثقافتی تبادلہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا۔
چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر ایلس ژیونگ نے بتایا ہے ’وہ اسے ’ کامیابی‘  کے طور پر دیکھتی ہیں۔
سعودی عرب میں چینی کے کاروباری افراد اکثر سفر کرتے ہیں اور سکولوں میں چینی زبان سکھانے سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے براہ راست بات چیت آسان ہو جائے گی۔

یہ اقدام ایشیائی ثقافت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ فوٹو عرب نیوز

دوسری جانب چین کی یونیورسٹیوں میں عربی کورسز بڑے پیمانے پر پڑھائے جا رہے ہیں اور بہت سے بین الاقوامی ثانوی سکولوں میں عربی اساتذہ بھی ہیں۔
سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان نے حال ہی میں سعودی وژن 2030 کے مطابق اس شعبے میں حکومت کی نمایاں کارکردگی کو اجاگر کیا۔
 

شیئر: