سعودی عرب اور جمہوریہ گنی میں سکیورٹی تعاون کا معاہدہ
سعودی عرب اور جمہوریہ گنی میں سکیورٹی تعاون کا معاہدہ
اتوار 15 ستمبر 2024 18:09
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو ریاض میں جمہوریہ گنی کے وزیرسکیورٹی امور اور سول پروٹیکشن لیفٹیننٹ جنرل بشیر جالو کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور گنی کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں سعودی وزیر داخلہ اور گنی کے وزیر سکیورٹی امور نے دونوں حکومتوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال، پبلک سکیورٹی کے دائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی، سول ڈیفینس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔