سعودی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر نے یمن آپریشن میں زخمی افسران کی عیادت کی
سعودی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر نے یمن آپریشن میں زخمی افسران کی عیادت کی
منگل 17 ستمبر 2024 20:02
افسران آپریشن فیصلہ کن طوفان اورآپریشن بحالی امید کے دوران زخمی ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان نے منگل کو پرنس سلطان ملٹری میڈیکل سٹی میں زخمی افسران کی عیادت کی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ افسران آپریشن فیصلہ کن طوفان اورآپریشن بحالی امید کے دوران زخمی ہوئے۔
آپریشن فیصلہ کن طوفان مارچ 2015 میں شروع کیا گیا جس کی قیادت سعودی عرب نے یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف لڑنے کےلیے صدرعبد ربہ منصور ہادی کی درخواست پر کی تھی جو اب اقتدار میں نہیں ہیں۔
اپریل 2015 میں یہ مہم آپریشن بحالی امید میں تبدیل ہوئی جس کا مقصد صنعا مں یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کرنا تھا۔
دورے کے دوران جوائنٹ فورسز کے کمانڈر نے افسران کی خیریت دریافت کی اور ان کا شکریہ ادا کیا اورکہا آپ قوم کے ہیرو ہیں۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کےلیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور قیادت کی طر ف سے ان کی ستائش کی۔
زخمی افسران نے دورے پرلیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان شکریہ ادا کیا اور مکمل صحت یابی پر میدان جنگ میں واپسی کےلیے اپنی آمادگی کا اعادہ کیا۔