Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں قابل تجدید توانائی سے پانی کو محفوظ بنانے کا منصوبہ

منصوبے سے عدن گورنریٹ میں تقریبا 1.5ملین افراد مستفید ہوں گے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرام برائے یمن نے عدن گورنریٹ میں قابل تجدید توانائی سے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
اس منصوبے سے عدن کے کے مختلف اضلاع میں رہنے والے کم از کم آٹھ لاکھ افراد کو براہ راست جبکہ بالواسطہ طور پرعدن گورنریٹ میں تقریبا 1.5ملین افراد مستفید ہوں گے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ سعودی ترقیاتی اورتعمیر نو پروگرام برائے یمن اورصلہ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
یہ منصوبہ قابل تجدید توانائی سے پمپ کیے جانے والے پینے کے پانی کی مقدار میں اضافہ کرے گا۔ فیلڈز میں پانی کے وسائل کو منظم کرنے کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد دے گا۔

کارکنوں کو شمسی توانائی کی دیکھ بھال کی مہارت فراہم کرے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

کارکنوں کو شمسی توانائی کی دیکھ بھال اوراستعمال کرنے کی مہارت فراہم کرے گا۔
عدن کی واٹر اتھارٹی کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا تاکہ صارفین کی پانی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
یہ منصوبہ واٹرانفرسٹرکچر فیلڈز کی کارکردگی کو بہتر بنانے، آپریشنل لاگت اور کاربن کےاخراج کو کم کرنے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنے کا پابند ہے۔
سعودی ترقیاتی اورتعمیر نو پروگرام برائے یمن نے تعلیم، صحت، پانی، توانائی، ٹرانسپورٹیشن، زراعت، ماہی گیری سمیت یمن میں اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔

شیئر: