Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں شجرکاری مہم : طلباء نے 1600 پودے لگائے

مہم میں مختلف کلاسز کے 1300 طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فوٹو واس
کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شجرکاری مہم کو فروغ دیتے ہوئے سکول کے بچوں کی خدمات حاصل کرنے کے دوسرے مرحلے میں 1600 پودے لگائے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق شجرکاری مہم میں طلباء کی شمولیت کے اقدام کا مقصد ماحولیاتی بیداری میں ہر کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
شجرکاری مہم کے اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پانچ سکول کمپلیکس نے شرکت کرتے ہوئے 500 طلباء  شریک تھے۔
دوسرے مرحلے میں مختلف کلاسز کے 1300 طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جہاں طلباء نے مختلف اقسام کے 1600پودے لگائے ہیں۔
رائل ریزرو اور سعودی گرین انیشیٹو کے 2030 کے سٹریٹجک اہداف کے مطابق یہ اقدام درختوں کی تعداد میں اضافہ، نوجوانوں کو آگاہی اور شجرکاری کے طریقوں کو وسعت دینے کے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وسیع اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

شجرکاری مہم کے پہلے مرحلے میں 500 طلباء  شریک تھے۔ فوٹو واس

سعودی سکول کے طلباء کے لیے شجرکاری منصوبہ اجتماعی طور پر رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کے نادر موقع ہے جسے نوجوانوں کو ماحولیاتی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سکول کے طلباء کی رضاکارانہ خدمات کے اوقات کو انسانی وسائل و سماجی ترقی کی وزارت سے منسلک قومی رضاکار پورٹل پر ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

یہ اقدام نوجوانوں کو آگاہی اور شجرکاری کو وسعت دینے کےلئے ہے۔ فوٹو واس

پودوں کی افزائش اور دیکھ بھال کے منصوبوں میں حصہ لینے والے طلباء اپنے ادر گرد کے ماحول کے ساتھ گہرے روابط پیدا کرتے ہیں۔
 

شیئر: