Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ڈیجیٹل شجرکاری کے اقدام کا آغاز

شجرکاری سے آب و ہوا کو کاربن سے پاک اور ماحول دوست بنانا ہے۔ فوٹو: واس
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ڈیجیٹل  شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے جس سے مقامی اور مقیم رہائشیوں کو درخت لگانے میں اضافے کے ساتھ سرسبز مستقبل کی کوششوں میں شامل ہونے کا کہا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق ہریالی بڑھانے کے ان اقدامات سے ماحول کی حفاظت اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
مکہ مکرمہ کی بلدیہ کی جانب سے مقدس مقامات کے لیے موزوں درختوں کی انواع کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ماحول دوست پودے لگانے کے مناسب مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  Nabatik آن لائن پلیٹ فارم عام افراد کو پسندیدہ درخت کا انتخاب، شجرکاری کے لیے مقام کا انتخاب کرنے، آن لائن ادائیگی کرنے اور اپنی جانب سے درخت لگانے کی مہم میں حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔

کمیونٹی کو گھروں کے قریب درخت لگانے کی سہولت دستیاب ہے۔ فوٹو: عرب نیوز

اس اقدام کے تحت کمیونٹی کو گھروں کے قریب درخت لگانے کی کوششوں میں سہولت مہیا کی جاتی ہے۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کا مقصد شجرکاری سکیم کے ذریعے آب و ہوا کو کاربن سے پاک اور ماحول دوست بنانے میں حصہ ڈالنا ہے۔

مقامی اور مقیمین کو سرسبز مستقبل کی کوشش میں شامل ہونے کا کہا گیا ہے۔ فوٹو: ایکس

مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر درختوں کی تعداد میں اضافہ اور Nabatik پلیٹ فارم کے ذریعے شجرکاری کی کوششوں کو دستاویز کرنا ہے۔
 
 
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: