Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی شامی زلزلہ زدگان کو 300 ہاوسنگ یونٹس فراہم کرے گی

معاہدے پر مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل نے دستخط کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے وڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک مشترکہ ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کیے ہیں۔
اس کا مقصد شام کے شہر حلب میں 2023 کے زلزلہ متاثرین کےلیے 300 عارضی ہاوسنگ یونٹس فراہم کرنا ہے۔ اس سے 300 خاندانوں کے ایک ہزار 330 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پناہ گزینوں کے کیمپوں کو عارضی ہاوسنگ یونٹس میں تبدیل کیا جائے گا، جن میں ہر ایک میں 30 مربع میٹر کے رقبے پر دو کمرے، کچن، باتھ روم اور ایک ہال ہوگا۔
علاوہ ازیں 300 شمسی توانائی کے سسٹم اور 500 لٹر کی گنجائش کے 300 واٹر ٹینک نصب کیے جائیں گے۔ ہاوسنگ یونٹس میں سیوریج نیٹ ورک بھی تعمیر کیا جائے گا۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ اور باعزت شیلٹر فراہم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں ستمبر 2024 کے دوسرے ہفتے کے دوران اردن میں شامی پناہ گزینوں کے زعتری کیمپ میں دو ہزار 516 افراد کو طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
جبکہ 125 مریضوں نے ڈینٹل کلینک کا وزٹ کیا۔
 لبنان کے عکار اور المنیہ کے علاقے میں الامل چیرٹیبل بیکری منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔
12 سے 18 ستمبر 2024 کے دورران شامی و فلسطینی پناہ گزینوں اور لبنان کی ضرورت مند مقامی کمیونٹی میں یومیہ 25 ہزار روٹیاں تقسیم کی گئیں جس سے ایک لاکھ 25 ہزار خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔

شیئر: