Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی افغانستان کے زلزلہ متاثرین کےلیے ہنگامی بنیاد پر امداد

15 ہزار 750 فوڈ باسکٹس زلزلہ زدگان میں تقسیم کی جائیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے ا مداد و انسانی خدمات نے مغربی افغانستان کے ھرات صوبے میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کےلیے ہنگامی بنیاد پر امداد بھیجی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے کابل میں 15 ہزار 750 (9.765) ہزار ٹن فوڈ باسکٹس فراہم کی ہیں۔ یہ باسکسٹس زندہ جان اور غوریان کے زلزلہ زدگان میں تقسیم کی جائیں گی۔ 
سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مند اور قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کی انسانیت نواز مدد کررہا ہے۔ افغانستان کے لیےامداد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ 

شیئر: