Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو اپنی بیٹی کو عربی بولتا دیکھ کر حیران

سات سالہ بیٹی آلانا مارٹینا رونالڈو کا تلفظ بھی درست کرایا۔( فوٹو: امارات الیوم)
پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو ان کے بچوں نے عربی کے جملے بول کر حیران کردیا۔
رونالڈوکی فیملی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں فٹبال سٹار کے بچے عربی میں گنتی سنا رہے ہیں۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر کے پلیئر کرسٹیانو اپنی فیملی کے ہمراہ ریاض کے ایک تفریحی مقام کی سیر کے دوران بچوں سے پرتگالی زبان میں کچھ پوچھتے پیں جس پر ان کی بیٹی نے عربی میں ایک سے دس تک گنتی سنائی۔
وڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جملہ جو رونالڈو نے عربی میں بولا اس کا تلفظ غلط تھا جس پر ان کی سات سالہ بیٹی آلانا مارٹینا اسے درست کرایا۔
رونالڈو اور ان کی فیملی نے مملکت میں قیام کے دوران نہ صرف سعودی ثقافت کو اپنایا بلکہ عربی زبان بھی سیکھنا شروع کی ہے۔
اس سے قبل رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز نے انسٹا گرام پر سٹوریز شیئر کیں جس میں رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا کوعربی میں بات کرتے دیکھا گیا۔
جورجینا روڈریگز کی ایک اور سٹوری میں دونوں بچیاں عربی میں اپنی فیملی کے لیے نغمہ گاتی ہوئی دکھائی دیں۔

شیئر: