Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کی نایاب کھجور ’العنبرۃ‘ جو اپنی مٹھاس کی وجہ سے مشہور ہے

عنبر کھجور عجوۃ کے بعد سب سے زیادہ معروف ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں کھجور کی بہت سی اقسام پیدا ہوتی ہیں ان میں سب سے اہم العنبرۃ کھجور (عنبر) ہے جو عجوۃ کے بعد سب سے زیادہ معروف ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ کھجوروں کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو مدینہ منورہ میں اپنی کاشت کے حوالے سے مشہور ہے یہ درمیانی اور دیر سے پکنے والی کھجور ہے اوراس کی شکل مستطیل ہوتی ہے۔
العنبرۃ کھجوروں کو مملکت کی سب سے اہم اقسام میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ  کھجور کے حوالے سے بنائے گئے معیار کے عین مطابق ہے۔
العنبرۃ کھجور اپنی کوالٹی اور مٹھاس کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی معیار کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔
العنبرۃ کھجور کی فصل کو مملکت میں کھجور کی نایاب فصلوں میں سے ایک  سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی کاشت میں مشکل، اس کے بیجوں کی زیادہ قیمت اور سالانہ کم پیداوارہے۔ العنبرۃ کھجور کی دیکھ بھال میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک کھجور کے درخت کی سالانہ پیداوار 70 کلوگرام سے زیادہ نہیں ہوتی۔

گہری سرخ شکل اور خوشبو اسے دیگر سے ممتاز بناتی ہے (فوٹو ایس پی اے)

العنبرۃ کھجور کی تین اقسام ہیں۔ ان میں پہلی اور دوسری قسم  ’الممتازہ‘ ہے۔ اس کی ایک قسم کی ایک کھجور کا وزن 13 گرام ہوتا ہے اور یہ 500 گرام میں 38 کے لگ بھگ آتی ہیں۔
دوسری قسم کی ایک  کھجور کا وزن 10 گرام ہوتا ہے اور یہ 500 گرام میں 50 آتی ہیں۔ اسی طرح تیسری قسم کی ایک کھجور کا وزن 6 گرام ہوتا ہے اور 500 گرام میں یہ 83 آتی ہیں۔
العنبرۃ کھجور فصل اس کی گہری سرخ شکل اور خوشگوار خوشبو اسے دیگر سے ممتاز بناتی ہے۔ اس کی نایاب اور اچھی قیمت کے باعث یہ ایک تحفہ کے طور پر مشہور ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: