Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا مملکت میں اس سال سخت سردی پڑنے کا امکان ہے؟

دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے ( فوٹو: سبق)
علاقائی مرکز برائے موسمی تبدیلی نے بعض ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ اس سال موسم سرما شدید ہونے کی توقع ہے۔
سبق نیوز کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے’ قومی مرکز برائے موسمیات نے اس حوالے سے معتدل موسم کی پیش گوئی کی ہے تاہم بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں موسم سرما کے دوران معمول کے مطابق رہنے والے درجہ حرارت میں معمولی سی کمی ہونے کا امکان ہے‘۔
علاوہ ازیں ماہر موسمیات عقیل العقیل کا کہنا ہے ’میٹرولوجی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے۔ پارہ 25 ڈگری تک ہو گا۔ بعض علاقوں میں پیر تک بارش کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا’ مملکت کے جنوبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ عسیرریجن کے پہاڑی علاقوں سمیت جازان اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقے بھی بارش کی زد میں رہیں گے‘۔

شیئر: