Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عربک لینگویج کمپیوٹنگ کانفرنس کی میزبانی کرے گا

کانفرنس کا موضوع عربی زبان، کمپیوٹنگ اور لسانی ڈیٹا کی بہتری ہے۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربک لینگویج 6 اور7 اکتوبر کو ریاض میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔
 ایس پی اے  کے مطابق کانفرنس کا موضوع عربی زبان، کمپیوٹنگ اور لسانی ڈیٹا کی بہتری ہے۔
کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین عربی زبان کی کمپیوٹنگ اور اختراعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
کانفرنس میں 22 ملکوں سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی پروفیسر اور40 ریسرچرز شرکت کریں گے جو کمپیوٹیشنل لسانیات، کمپیوٹرسائنس اورعربی زبان کے مطالعے میں سپیشلائزڈ اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
کانفرنس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو بہتر بنانے اور تیار کرنے، عربی زبان کی کمپیوٹنگ کی سپورٹ اورعرب دنیا میں بہتر تعلیمی طریقوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
کانفرنس میں مشین لرننگ، سپیچ ٹو ٹیکسٹ کنورژن، عربی زبان کی تعلیم میں کمپیوٹشنل لسانیات کے کردار اور ڈکشنری کمپیوٹنگ میں جدید تیکنیک سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔
یاد رہے دسمبر 2022 میں  پہلی کانفرنس کے دوران بین الاقوامی تنظیموں میں عربی پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ دوسری کانفرنس جو دسمبر 2023 میں ہوئی  زبان کی جانچ، نظریات، تجربات اور امنگوں کو اجاگر کیا گیا۔
کانفرنس کے انعقاد سے کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی نے عربی زبان کی خدمت، تحفظ ، تقریر اور تحریر میں اس کے استعمال کے سپورٹ اور اس کی عالمی حیثیت کو بڑھانے کےلیے اپنے مشن کا اعادہ کیا ہے۔

شیئر: